15 جنوری 2014 - 20:30
ہر سال کروڑوں ریال دہشتگردی کی بقا پر خرچ

سعودی عرب ہر سال کروڑوں ڈالر دہشتگردوں کی حمایت میں خرچ کر دیتا ہے۔

ابنا: سعودی عرب ہر سال کروڑوں ڈالر دہشتگردوں کی حمایت میں خرچ کر دیتا ہے۔ ارنا نیوز کے مطابق روس کے سرکاری ریڈیو نے سعودی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت، انکو اسلحہ فراہم کرنے اور انکی تربیت کے لئے سالانہ کڑوڑوں ڈالر خرچ کرنے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کی تربیت اور ان کی مدد کرنا سعودی عرب کی اہم اسٹریٹجی ہے اور یہ مسئلہ اتنی شدت اختیار کر چکا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس سلسلے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زود دیا ہے۔ روسی ریڈیو کے مطابق بان کی مون نے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ارداہ ہے کہ وہ سعود عرب کی جانب سے دہشتگردوں کی مدد کئے جانے کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اراکین سے گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کے شام کی حکومت بھی گذشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردوں کی مدد کرنے کے معاملے پر سلامتی کونسل کو متعدد مرتبہ خط لکھ چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲